عطیات جمع کرنے سے متعلق قواعد میں تبدیلی
بیرون ملک سےکسی کوبھی عطیات جمع کرنے کی اجازت نہیں(فوٹو، ایس پی اے)
شوریٰ نے عطیات جمع کرنے اور اندرون ملک خرچ کرنے سے متعلق قانون کے مسودے کی منظوری دیدی
سعودی مجلس شوریٰ کا آن لائن اجلاس پیر کو منعقد ہوا ۔ شیخ ڈاکٹر عبداللہ آل الشیخ نے صدارت کی ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ارکان شوریٰ نے ملک کے اندر عطیات جمع کرنے اور خرچ کرنے سے متعلق قانون کے مسودے میں کئی ترامیم کی ہیں ۔
شوریٰ نے قانون عطیات کی 15ویں و 16 ویں دفعات اور 18 ویں دفعہ کی 5 سے لیکر 10 ویں شق تک ترامیم مسترد کر دیں ۔
عطیات کے قانون میں کی جانے والی ترامیم کے مطابق دہشتگردی کی فنڈنگ کو روکنے کےلیے تمام چور راستے بند کیے جا رہے ہیں ۔
عطیات کے قانون کے بموجب بیرون مملکت سے کسی بھی شخص کو اندرون ملک عطیات جمع کرنے یا اس میں تعاون دینے کی اجازت نہیں ہے ۔