Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوہلی تیز ترین 12 ہزار رنز بنانے والے کرکٹر بن گئے

کوہلی نے یہ اعزاز  ایک روزہ میچز کی 242 ویں اننگز میں اپنے نام کر لیا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
انڈیا کے سٹار کرکٹر وراٹ کوہلی نے ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ کر ون ڈے میں تیز ترین 12 ہزار رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔
کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ بدھ کو آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں توڑا۔
اس میچ سے قبل 32 سالہ کوہلی نے 11 ہزار 977 رنز بنا رکھے تھے اور انہیں اس کارنامے کو سرانجام دینے کے لیے صرف 23 رنز کی ضرورت تھی۔

 

کوہلی نے یہ اعزاز  ایک روزہ میچز کی 242 ویں اننگز میں اپنے نام کر لیا۔ سچ ٹنڈولکر نے یہ کارنامہ اپنی 300 ویں اننگز میں سر انجام دیا تھا۔
کوہلی سچن ٹنڈولکر کے بعد انڈیا کے لیے ون ڈے میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والے کھلاڑی ہیں۔ کوہلی کے پاس تیز ترین 10 ہزار اور گیارہ ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ بھی ہے۔
آسٹریلیا کے خلاف دوسرے میچ میں کوہلی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 22 ہزار رنز مکمل کر لیے تھے۔
کوہلی یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیائے کرکٹ کے آٹھویں کھلاڑی ہیں۔
کوہلی نے 418 میچز اور 462 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ اس فہرست میں سچن ٹنڈولکر 664 میچوں میں 34357 رنز کے ساتھ  سر فہرست ہیں، ان کے بعد کمار سنگاکارا ہیں جنھوں نے 28 ہزار 16 رنز بنائے ہیں۔
 کوہلی ون ڈے میں سچن ٹنڈولکر کی سب سے زیادہ سنچریوں کے ریکارڈ سے صرف چھ سنچریاں دور ہیں۔

شیئر: