Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنان : ہسپتالوں میں کرونا کے مریضوں کے لیے گنجائش نہیں رہی

’اگرعوام حفاظتی تدابیر پر عمل نہیں کریں گے تو صحت کا پورا نظام ناکارہ ہوجائے گا‘ (فوٹو: ڈیلی بیروت)
لبنانی وزیر صحت حمد حسن نے کہا ہے کہ ملک کے ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کی لیے گنجائش نہیں ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق لبنانی وزیر صحت نے ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں کہاہے کہ ’دو ہفتے لاک ڈاؤن آج ختم ہو رہا ہے مگر شہری حفاظتی تدابیر پر پابندی کے لیے تیار نہیں‘۔
’کورونا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے ہسپتالوں میں گنجائش ختم ہوگئی ہے، اگر ہم بستروں کا اضافہ کریں تب بھی ناکافی ہوں گے‘۔
وزیر نے کہا ہے کہ ’اگرعوام حفاظتی تدابیر پر عمل نہیں کریں گے تو صحت کا پورا نظام ناکارہ ہوجائے گا‘۔
دوسری طرف وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1842 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ روز 22 افراد کورونا کے باعث ہلاک ہوئے ہیں‘۔
’ہلاک شدگان کی کل تعداد 1055 ہوگئی ہے جبکہ صحت نظام طبی امداد فراہم کرنے سے عاجز ہوتا جا رہا ہے‘۔

شیئر: