Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنان: کورونا کیسزمیں اضافہ

اب تک 84 ہزار سے زائد افراد شفایاب ہو چکے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران لبنان میں کورونا کے مزید 15 سو 20 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے لبنانی وزارت صحت کے حوالے سے کہا ہے کہ اب تک کووڈ 19 کے مجموعی مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 776 ہو چکی ہے۔
لبنانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک روز کے اندر کورونا وائرس سے 12 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اب تک مجموعی طور پرہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 67 ہو گئی۔
کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اس مہلک مرض سےاب تک 84 ہزار 142 افراد شفایاب ہو چکے ہیں۔
لبنانی وزارت صحت کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ کورونا سے حفاظت کےلیے لوگوں کو ایس او پیز پر عمل کرنے کے لیے ہینڈ بلز اور دیگر معلوماتی کتابچے تقسیم کیے جاتے ہیں جن میں سماجی فاصلے اور ہاتھوں کے علاوہ اطراف کی صفائی کی اہمیت اجاگر کی گئی ہے۔

شیئر: