ہوائی اڈے کی گنجائش سالانہ 4 لاکھ مسافرہو جائے گی(فوٹو، اخبار 24)
سعودی عرب کے تاریخی شہر العلا کمشنری کے ائیر پورٹ کی توسیع کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا۔
ہوائی اڈے کی توسیع کے دوسرے مرحلے کے مکمل ہونے کے بعد سالانہ 4 لاکھ مسافر مستفیض ہوں گے ۔
ویب نیوز اخبار 24 کے مطابق العلا رائل کمشنری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کمشنری میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے۔
العلا میں سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظریہاں کے ہوائی اڈے کی توسیع کے لیے مرحلہ وار ترقیاتی منصوبے کا آغاز کیا گیا تھا۔
گزشتہ اکتوبر میں آنے والے سیاحوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر ائیر پورٹ کی توسیع کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے منصوبے شروع کیا گیاتھا تاکہ سیاحوں کو العلا کمشنری میں آنے کی سہولت ہو۔
العلا رائل کمیشن کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ہوائی اڈے کی توسیع سے قبل یہاں سالانہ مسافروں کی گنجائش ایک لاکھ تھی جو اب بڑھ کر 4 لاکھ ہو جائے گی۔
العلا کے تاریخی مقام کی وجہ سے مملکت سے داخلی سیاح بھی بڑی تعداد میں یہاں آئیں گے ۔
توقع ہے کہ جنوری میں سیاحت کے علاوہ دیگر سرگرمیاں بحال ہونے کے بعد اندورن مملک سے سیاحوں کی بڑی تعداد العلا کمشنری آئے گی۔
العلا ائیر پورٹ کے رن وے کی توسع کے علاوہ ہوائی اڈے کے گراونڈ اور سروسز روڈز کی بھی توسیع کی گئی ہے جس کے بعد ائیر پورٹ پربیک وقت 10 طیاروں کی گنجائش ہو گئی ہے جن میں 6 جہاز ’ای ‘ کیٹگری کے جبکہ 4 ’سی‘ ساختہ ہوں گے۔