Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 العلا اوپن ایئر میوزیم 31 اکتوبر سے دوبارہ کھولنے کا اعلان

وبائی مرض سے بچنےکے لیے حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں(فوٹو اے ایف پی)
سعودی عرب کے شمال مغرب میں واقع  العلا  کا تاریخی اور ثقافتی اوپن ایئر میوزیم 31 اکتوبر کو اپنے ورثے کے تاریخی مقامات کو سیاحوں کے لیے دوبارہ کھولے گا۔
رائل کمیشن فار العلا (آر سی یو) نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یونیسکو کا عالمی ثقافتی ورثہ ھجر، دادا ن کی قدیم سلطنت اور جبل عکمہ کی وادی عوام کے لیے دوبارہ کھول دی جائے گی جو دو سال کے زائد عرصے سےبند تھی۔
آر سی یو نے اعلان کیا ہے کہ العلا کے رہائشیوں کو 30 اکتوبر کو ان  مقامات تک مکمل طور پر رسائی حاصل کرنے کا موقع ملے گا جو پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر مفت میں حاصل کرسکیں گے۔
یہاں آنے والے افراد ائیر پورٹ میں نمایاں اضافے، شہر اور وراثتی مقامات کے آس پاس نقل و حمل کے نئے اختیارات اور دو نئے مراکز میں معلومات کی فراہمی سے لطف اندوز ہوں گے۔
العلا کا نیا کوالٹی اشورینس پروگرام بھی اس بات کو یقینی بنائے گا کہ آنے والوں افراد کا پرتپاک اور پیشہ ورانہ خیر مقدم کیا جائے۔
وزارت صحت کے پروٹوکول اور کوررونا وائرس جیسے وبائی مرض سے بچنےکے لیے حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں جو ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورزم کونسل کے ذریعے شائع کردہ ’محفوظ سفر‘کے مطابق ہیں۔
ان اقدامات میں ٹکٹوں کی پہلے سے لازمی بکنگ، ایئر پورٹ پر درجۂ حرارت کی جانچ پڑتال، ورثے اور دیگر مقامات پر آنے والے افراد کے درمیان سماجی فاصلہ، صفائی کے اقدامات اور ماسک پہننا شامل ہیں۔
آر سی یو کے چیف ڈیسٹینیشن مینجمنٹ اور مارکیٹنگ آفیسر فلپ جونز نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ اکتوبر میں یہ مقامات دوبارہ کھل رہے ہیں۔
جونز نے کہا ’اس میں کوئی شک نہیں کہ تمام صنعتوں کے لیے یہ چیلنجنگ سال رہا ہے لیکن ہماری ٹیموں نے ہمارے سیاحت کے سفر اور اس اہم مرحلے کی فراہمی کے لیے بہت محنت کی ہے۔‘

ریاض، جدہ اور دمام سے العلا کے لیے پروازیں دستیاب ہیں۔(فوٹو عرب نیوز)

ورثے والے مقامات پر سرگرمیاں، ایڈونچر کے تجربات اور واقعات کا اعلان آئندہ ہفتوں کے دوران کیا جائے گا۔ یہ موسم سرما کے مہینوں میں مرحلہ وار انجام پائے گا جس کی 2021 کی پہلی سہ ماہی تک منصوبہ بندی مکمل کی جائے گی۔
العلا  کا اولڈ ٹاؤن دسمبر کے بعد پہلی بار عوام کے لیے وزیٹرز کے تجربے کے طور پر بھی کھلا ہو گا۔
جونز نے کہا ’ہم مستند ، ہلکے رابطے والے سیاحت کے تجربات تیار کر رہے ہیں جو العلا کے جوہر ہیں، ہمارے ورثے کی جگہیں، قدرتی اثاثے اور یقینا العلا  کمیونٹی۔‘
انہوں نے مزید کہا ’ہماری ٹریول انڈسٹری کے پیشہ ور افراد کی ٹیم کے ذریعے ہم مکمل طور پر مربوط بکنگ اور ٹریول ڈسٹری بیوشن سسٹم کے لیے بنیادیں مرتب کر رہے ہیں تاکہ العلا کا وزٹ آسان، قدر سے چلنے والا اور ہموار تجربہ بنائے اور جب وزٹ ویزے کی بحالی کی جائے تو اس کے لیے بین الاقوامی سطح پر تیار ہو جائیں۔‘
سعودی ایئر لائز کی ریاض، جدہ اور دمام سے العلا کے لیے پروازیں دستیاب ہیں۔
العلا ریاض سے دس گھنٹے کی ڈرائیو  پرہے، جدہ سے سات گھنٹے اور مدینہ اور تبوک کے ہوائی اڈوں سے صرف تین گھنٹے کی دوری پر ہے۔

شیئر: