Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ’صحرا‘ میں نئے سال کی خوشیاں منانے کے لیے تیار

جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے ریاست کے صحراؤں میں تفریحی سرگرمیوں کے لیے پہلی بار ایک بڑے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ اس ضمن میں تقریباتی سرگرمیوں کا انتظام کروانے والی سات تجربہ کار کمپنیوں کے علاوہ روٹنا آڈیو ویڈیو  کمپنی کے تعاون سے مختلف پروگرام ترتیب دیے جا رہے ہیں۔
تین ماہ تک جاری رہنے والے اس تفریحی پلان میں ’اوسیس ریاض‘ کے نام سے منعقدہ پروگرام میں مختلف قسم کی تفریحی سرگرمیاں ہوں گی جن میں محفل موسیقی سمیت روایتی کیمپنگ اور ریستورانوں کا اہتمام شامل ہو گا۔
کورونا وائرس سے متعلق حفاظتی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ تمام سرگرمیاں ریاض کے شمالی علاقے میں موجود دور دراز صحراؤں میں منعقد ہوں گی۔

 

یہ پروگرام جی ای اے کے چیئرمین ترکی الشیخ کی جانب سے شروع کردہ ’آئیڈیاز آف انٹرٹینمنٹ‘ کا حصہ ہے۔
اوسیس ریاض کے نام سے جاری رہنے والی تین روزہ تقریبات میں طرح طرح کی تفریحی سرگرمیاں پیش کی جائیں گی۔
پروگرام کے حوالے سے نجی شعبے سے وابستہ رامی زید کا کہنا تھا کہ ’میں الخوبر سے نقل مکانی کے بعد دو سال سے ریاض میں رہ رہا ہوں، میں نے جس بھی تفریحی مقام کا دورہ کیا ہے، میں کبھی مایوس نہیں ہوا‘
یہ تنظیم ہمیشہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتی آئی ہے اس بار بھی تفریح کے بہت سے مواقع ہیں۔ شدید گرمیوں کے مہینوں کے بعد ہم نئے سال کی اچھی شروعات کے منتظر ہیں‘
یہ اقدامات عالمی وبا کورونا وائرس کے بعد ریاست میں تفریحی شعبے کو فروغ دینے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

شیئر: