پاکستان میں تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے کابینہ میں تبدیلیاں کی ہیں اور کئی وزرا کی وزارتیں آپس میں تبدیل کی گئی ہیں۔
وزیراعظم کے دفتر سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق شیخ رشید کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپا گیا ہے جبکہ ریلوے کی وزارت اعظم سواتی کو دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ شیخ رشید احمد طویل عرصے تک ریلوے کے وزیر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
چینی بحران رپورٹ پر ایکشن نہ لیا تو گلے پڑ جائے گی: شیخ رشیدNode ID: 480156
-
اپوزیشن استعفے دے ہم نئے الیکشن کرا دیں گے: شیخ رشیدNode ID: 507066
-
’مشیر خزانہ کی کابینہ نجکاری کمیٹی میں شمولیت غیرقانونی‘Node ID: 523216
شیخ رشید احمد: ’مرشد پاک‘ یا ’پنڈی بوائے‘؟:مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
وہ سنہ 2002 میں بننے والی وزیراعظم ظفراللہ جمالی کی کابینہ میں وفاقی وزیر برائے اطلاعات تھے جس کے بعد ان کو ریلوے کی وزارت دی گئی۔
وفاقی وزیر اعجاز شاہ اب انسداد منشیات کی وزارت کو دیکھیں گے۔
جمعے کو مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے بطور وفاقی وزیر حلف اٹھایا۔ ایوان صدر میں منعقد تقریب کے دوران صدر مملکت عارف علوی نے ان سے حلف لیا۔
عبدالحفیظ شیخ کو وزیر کا حلف اٹھانے کے بعد اب پارلیمنٹ کا ممبر بننا ہوگا۔ یاد رہے کہ وہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں سینیٹر بننے کے بعد وزیر خزانہ رہ چکے ہیں۔
شیخ رشید کی 15 ویں وزارت
![](/sites/default/files/pictures/December/36251/2020/000_hkg2004111978688.jpg)