سعودی عرب نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیت لی ہے، وزارت صحت
سعودی عرب نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیت لی ہے، وزارت صحت
پیر 14 دسمبر 2020 9:46
سعودی عرب میں گذشتہ کچھ دنوں سے کیسز کی تعداد 50 سے کم ہے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
سعودی عرب میں محکمہ صحت نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں جیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کووڈ-19 پر قابو پا لیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 139 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ مارچ میں وبا کے سر اٹھانے کے بعد سے یہ پہلی بار ہے کہ کیسز کی تعداد 150 سے کم رہی۔
وزارت صحت کی ہفتہ وار رپورٹ میں کووڈ 19 کے کیسز کے نقشے میں تصدیق کی گئی ہے کہ سعودی عرب کے تقریباً تمام علاقے 'محفوظ زون' میں ہیں اور رپورٹ میں گذشتہ ہفتے سے 50 سے کم کیسز سامنے آرہے ہیں۔
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ 'ہم ان ممالک میں سے ہیں جہاں کیسز پر قابل توجہ کمی دیکھی گئی ہے۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'مملکت کا وبا پر اب زیادہ قابو ہے۔ یہ کامیابی طے کردہ (حفاظتی) اقدامات پر عمل کرنے کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔ یہ کمیونٹی اور متعلقہ حکام کے درمیان تعاون کے بغیر ممکن نہ ہوتا۔‘
واضح رہے کہ امریکی کمپنی فائرز اور جرمن کمپنی بائیو این ٹیک کے اشتراک ست بننے والی ویکسین کی پہلی کھیپ کچھ دنوں میں سعودی عرب پہنچ جائے گی اور وزارت صحت کے ترجمان نے ممالک میں موجود تمام افراد پر زور دیا ہے کہ وہ ویکسین لگوائیں، اگر وہ کووڈ-19 سے صحت یاب ہوئے ہیں تو بھی انہیں ویکسین لگوانے کے لیے کہا گیا ہے۔
'دنیا بھر سے ویکسین سے متعلق ڈیٹا رپورٹس میں مثبت نشانیاں سامنے آئی ہیں۔'
'ہم ان ممالک میں سے ہیں جہاں کیسز پر قابل توجہ قابو اور کمی ہے۔' فائل فوٹو: اے ایف پی
ان کا کہنا تھا کہ، 'عوام کی صحت یقینی بنانے کے لیے ویکسین ضروری ہے۔ ہم ایک بار پھر تمام لوگوں ویکسین لگوانی کے لیے کہہ رہے ہیں، بشمول ان کے جو صحت یاب ہو چکے ہیں۔'
انہوں نے مزید کہا کہ، ' کوئی تحقیق نہیں جو وائرس کے دوبارہ ہونے یا نہ ہونے کی تصدیق یا تردید کر سکے۔'
ترجمان کے مطابق ویکسین لینے سے قبل صحت کہ معائنے کی ضرورت نہیں۔ ویکسین کے لیے وجسٹر کروانے والوں سے ان کی صحت سے متعلق معمول کے سوال کیے جائیں گے۔