عسیر ریجن میں 14 افرار میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ مدینہ منورہ ریجن میں مریضوں کی تعداد میں غیر معمولی کمی رہی جہاں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 11 افراد میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔
تبوک ریجن میں مریضوں کی تعداد 5 رہی جبکہ الباحہ اور الجوف ریجنز میں چار 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
قصیم ریجن میں 3 مریض جبکہ نجران اور حائل ریجن میں مریضوں کی تعداد 2 ، دو رہی۔
جازان ریجن میں ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 202 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے جس کے ساتھ اب تک اس مہلک مرض سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 50 ہزار 549 تک پہنچ گئی۔
مملکت میں 3 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس ایکیٹیوہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب کے مختلف شہروں میں اس وقت 3 ہزار 291 افراد میں کورونا وائرس ایکٹیو ہے جن میں سے 499 کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں انتہائی نہگداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔