Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجرباتی مدت میں کارکن کی میڈیکل انشورنس کس کے ذمہ؟

کونسل کو ایک ہفتے میں 5ہزارسے زائد سوالات موصول ہوئے(فوٹو اخبار 24)
کونسل آف کواپریٹوہیلتھ انشورنس کا کہنا ہے کہ تجرباتی مدت کے دوران آجر کارکن کو میڈیکل انشورنس کی سہولت دینے کا پابند ہے۔ 
ویب نیوز ’اخبار24 ‘ کے مطابق کونسل آف کواپریٹوہیلتھ انشورنس سے کیے گئے استفسارات کے حوالے سے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کونسل سے انشورنس اسکیم کے حوالے سے 5 ہزار 200 استفسارات کیے گئے جن میں سے بیشتر کارکنوں کو فراہم کی جانے والی میڈیکل سہولتوں کے بارے میں تھے۔ 
کیے جانے والے استفسارات میں سب سے اہم سوال تجرباتی مدت کے دوران کارکن کو میڈیکل انشورنس کی فراہمی سے متعلق تھا جس میں دریافت کیا گیا تھا کہ کیا آجرایسے کارکن کو میڈیکل انشورنس فراہم کرنے کا پابند ہے جو تجرباتی مدت کے دوران اس کے پاس کام کررہا ہو؟ 
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کونسل کی جانب سے وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا کہ جس دن سے کارکن کسی ادارے یا کمپنی میں کام شروع کرتا ہے اس دن سے ہی میڈیکل انشورنس لاگو ہو جاتی ہے-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: