Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’السعودیہ‘ جہازوں میں سہولتوں کا اضافہ کرے، شوریٰ کا مطالبہ

جہاز میں معذوروں کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں (فوٹو: اخبار 24)
سعودی شوریٰ کونسل نے ’السعودیہ ایئرلائن‘ سے کہا ہے کہ فضائی مسافروں کے آرام کے لیے فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو مزید بہتر کیا جائے۔ 
ویب نیوز ’اخبار 24 ‘ کے مطابق شوریٰ کونسل کی جانب سے قومی فضائی کمپنی ’السعودیہ‘ سے کہا گیا ہے کہ ’جہازوں میں مخصوص اور معذور افراد کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔‘ 
شوریٰ کونسل کی جانب سے السعودیہ ایئرلائن سے کیے جانے والے مطالبے میں مزید کہا گیا ہے کہ جہازوں میں فراہم کی جانے والی سہولتیں عالمی معیار کی ہونی چاہئیں خاص کر جہاز کی سیٹوں اور راہ گزر کو بہتر کیا جائے تاکہ معذور افراد کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو جبکہ جہاز کے بیت الخلا میں معذور افراد کے لیے خصوصی بندوبست کیا جائے۔ 
واضح رہے شوری کونسل کا اجلاس منگل کو منعقد ہوا تھا جس میں رکن شوری کی جانب سے تجویز پیش کی گئی تھی کہ سعودی عرب کی قومی ایئرلائن کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایت کی جائے۔ 
شوریٰ میں پیش کی جانے والی تجویز کو دیگر ارکان نے بھاری اکثریت سے منظور کیا جس کے بعد ایئرلائن کو معیار بہتر بنانے کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: