سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کو کورونا ویکسین لگائی گئی ہے جبکہ ریاض میں ایک شہری اور ایک غیر ملکی سعودی عرب میں کورونا ویکسین لینے والے اولین لوگوں میں شامل ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزیر صحت نے کہا ہے کہ ’خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر کورونا ویکسین دینے کا عمل شروع کیا گیا ہے۔
’کورونا ویکسین انتہائی محفوظ ہے، ملک بھر میں ویکسین مراکز قائم کریں گے جہاں تمام شہریوں سمیت غیر ملکیوں کو سہولت دی جائے گی‘۔
’حکومت تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو مساوی بنیادوں پر ویکسین فراہم کرے گی‘۔
فيديو | وزير #الصحة يتلقى أولى جرعات لقاح #كورونا#الإخبارية
— قناة الإخبارية (@alekhbariyatv) December 17, 2020