یہ بات شاید اب نئی نسل کو عجیب لگے کہ حالیہ دنوں میں مسلسل منفی خبروں کا شکار پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کبھی دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے ایک ایسا باعث فخر اثاثہ تھی جس نے نہ صرف دنیا کی کئی مشہور ایئرلائنز کی بنیادیں رکھیں بلکہ خود پاکستان میں کئی نئی روایات شروع کیں۔
کیا آپ کو معلوم ہے کہ پاکستان میں پولٹری انڈسٹری کی بنیاد پی آئی اے نے رکھی۔ جی ہاں ساٹھ کی دہائی میں قومی ایئرلائن نے کینیڈا کی کمپنی شیور کے ساتھ مل کر پی آئی اے شیور پولٹری فارمز کی بنیاد رکھی۔ یہ پاکستان کا پہلا پولٹری فارم تھا جسے پی آئی اے نے اس لیے بنایا تاکہ اس کے جہازوں میں سفر کرنے والے مسافروں کو کھانے میں ایک سائز کے چکن پیس اور معیاری انڈے مل سکیں جو مارکیٹ میں دستیاب نہیں تھے۔ اس وقت پولٹری کو صحت بخش اور پکانے میں آسان سمجھا جاتا تھا۔ پاکستان میں آج بھی دیسی مرغی کے علاوہ مرغی کو شیور کی مرغی کہا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
’پاکستان پائلٹس کے لائسنس پر نظرثانی کرے‘Node ID: 507011
-
پی آئی اے کے پانچ ملازمین برطرفNode ID: 515051
-
بلند چوٹیوں کا نظارہ، شمالی علاقہ جات کا سستا فضائی سفرNode ID: 525836