Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے مالدیپ کے وزیر خارجہ کی ملاقات

دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا (فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے دارالحکومت ریاض میں اتوار کو دفتر خارجہ میں مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد نے ملاقات کی ۔ 
سعودی خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور مالدیپ کے برادرانہ تعلقات اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی نئی جہتوں پر تبادلہ خیال کیا۔  
وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد نے باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی حالات کا بھی جائزہ لیا۔

شیئر: