پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے برطانیہ سے آنے والی پروازوں پر عارضی پابندی کے باعث وہاں پر مقیم بیشتر پاکستانیوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔
پاکستانی خاندان جو دسمبر جنوری کی چھٹیوں میں پاکستان آکر اپنے خاندانی معاملات نمٹاتے تھے وہ اچانک پیدا ہونے والی اس صورتحال کے باعث شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔
برطانیہ میں کورونا کی نئی شکل سامنے آنے کے بعد جب ساری دنیا نے پروازوں پر عارضی پابندی عائد کرنا شروع کی تو محمد شریف کا دل بیٹھنے لگا۔ انہیں دھڑکا سا لگا کہ کہیں پاکستان کی جانب سے بھی پروازوں پر پابندی عائد نہ کر دی جائے۔ اب جب ایسا ہو چکا ہے تو محمد شریف کی خوشی اداسی میں بدل گئی ہے۔
مزید پڑھیں
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی سعودی عرب کے لیے پروازیں منسوخNode ID: 526351