Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خون عطیہ کرنے والے غیرملکیوں اور شہریوں کے لیے ایوارڈ

50 سے زائد بار خون عطیہ کرنے پر سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ (فوٹو ایس پی اے)
ایوان شاہی کی جانب سے 13 افراد کو متعدد بار خون کا عطیہ دینے پر تمغہ دینے کی منظوری جاری کردی گئی ہے۔   
 سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 10 سعودیوں اور 3 غیر ملکیوں کو 50 سے زائد بار خون کا عطیہ دینے پر سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ 
واضح رہے ایوان شاہی کی جانب سے متعدد بار خون کا عطیہ دینے والوں کو اعزاز سے نوازا جاتا ہے۔ 
اس ضمن میں متعدد بار خون کا عطیہ دینے والوں کا وزارت صحت کے زیر انتظام بلڈ بینک میں باقاعدہ ریکارڈ رکھا جاتا ہے۔ 
مملکت کے مختلف شہروں میں قائم بلڈ بینکوں میں عطیہ کیا گیا خون جدید طریقے استعمال کرکے محفوظ کیا جاتا ہے- بعدازاں انہیں ضرورت پڑنے پر مریضوں کو دیا جاتا ہے۔ 
عطیہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی اور دوسروں کو اس امر کی ترغیب دینے کے لیے انہیں سول ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: