Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کے مشہور ریستوران میں آتشزدگی

آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ (فوٹو سبق)
ریاض کے علاقے ’الحزم‘ میں واقع مشہور ریسٹورانٹ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق آتش زدگی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ 
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق شہری دفاع کا کہنا ہے کہ علاقے کے مشہورہوٹل میں آگ لگنے کی اطلاع کے ساتھ ہی شہری دفاع کے فائرفائٹر یونٹس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے آگ بجھانے کی کارروائی کا آغاز کردیا۔ 
آگ دومنزلہ مشہور ریسٹورانٹ میں لگی تھی تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ ریسٹورانٹ میں لگی والی آگ پر قابو پانے کے بعد وہاں کولنگ کا عمل جاری ہے۔ 
شہری دفاع کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ متاثرہ مقام کی کولنگ کے بعد متعلقہ ادارے اپنی کارروائی کا آغاز کریں گے تاکہ آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں معلوم کیا جاسکے۔ 
آتشزدگی اس قدرہولناک تھی کہ ریسٹورانٹ مکمل طور پر تباہ ہو گیا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: