محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ینبع اور العیص میں آج بھی تیسرے روز کے لیے بارش کا امکان ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’صبح 7 بجے سے دوپہر ایک بجے تک مطلع ابر آلود رہے گا جس کے باعث گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے‘۔
مزید پڑھیں
-
مکّہ: ’وادیِ غیر ذی زرع‘ کے آباد ہونے کی دلچسپ تاریخNode ID: 526051
-
اکاؤنٹنگ کے شعبے میں سعودائزیشن کی ڈیڈ لائن مقررNode ID: 527946
-
’خروج وعودہ‘ کے لیے پاسپورٹ کی کم از کم مدت کتنی؟Node ID: 527951
محکمے نے کہا ہے کہ ’شمالی حدود ریجن میں صبح کے وقت دھند رہے گی جبکہ مطلع ابر آلود رہنے کی وجہ سے بارش کا امکان ہے‘۔
’الجوف میں بھی یہی صورتحال رہے گی جہاں دومۃ الجندل، سکاکا، طبرج اور قرب وجوار کے علاقوں میں شام سے لے کر صبح تک دھند چھائی رہے گی‘۔
’مدینہ منورہ میں مطلع غبار آلود ہوگا جس کے باعث حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔
’مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں میں دھند ہوگی جبکہ طائف، عرضیات اور میسان میں بارش کا امکان ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’باحہ، عسیر، قصیم ، جازان اور ریاض ریجنوں میں صبح کے وقت دھند رہے گی جس کے باعث حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔
’دن گرم ہونے کے ساتھ دھند میں کمی شروع ہوگی جبکہ مطلع ابر آلود رہے گا‘۔
’بحیرہ احمر میں جنوب مغربی ہوا چلے گی جس کی رفتار 16 سے 44 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی جبکہ موج کی اونچائی ایک سے دو میٹر تک رہے گی‘۔
#أمطارينبع pic.twitter.com/BfU9yPTSPX
— صمتي حكاية (@lamsat7yal) December 28, 2020