Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

المجاردہ میں بلدیہ کا آپریشن، 8 دکانیں بند

ضبط کی جانے والی غذائی اشیا ناقابل استعمال تھی- (فوٹو الوطن)
المجاردہ اور احد رفیدہ  کمشنریز کی بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نےاشیائے خورونوش فروخت کرنے والی دکانوں پر خلاف کارروائیاں کیں۔
حفظان صحت کے اصولوں اور دیگر خلاف ورزیوں پر متعدد چالانز بھی کیے گئے۔ 
نیوز ویب عاجل کے مطابق  پیر کو المجاردہ کی بلدیہ کی ٹیموں نے مختلف سپر مارکیٹوں اور جنرل سٹورز کا دورہ کیا اور وہاں موجود اشیا کا معائنہ کیا- نیز بلدیہ کے افسران نے کھانے پینے کی اشیا کے حفاظتی طریقہ کار اور احتیاطی تدابیر و صحت ضوابط کے حوالے سے بھی تحقیقات کیں- 
بلدیہ کے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کرنے والی 8 دکانوں کو سیل کردیا گیا جبکہ 32 کلو خراب غذائی اشیا کو ضبط کرکے تلف کردیا گیا- 
دوسری جانب احد رفیدہ بلدیہ نے بھی اسی قسم کی کارروائی کی اور مختلف بقالوں اورسٹورز سے ناقابل استعمال اشیا ضبط کرکے انہیں تلف کردیا ان کی مقدار 30 کلو بتائی جاتی ہے- 
بلدیاتی نگراں ٹیم کے سربراہ محمد الوادعی نے بتایا کہ  نگرانی مہم  کا مقصد شہر میں کھانے پینے کی اشیا کے معیار کو بہتر بنانا اور صحت ضروریات پر عمل درآمد کرانا ہے- 
محمد الوادعی نے بتایا کہ بلدیہ نے مختلف دیگر خلاف ورزیوں جن میں لائسنسوں کی میعاد ختم ہونا اور صفائی کا نہ ہونے پر چند دکانوں کو نوٹس دینے کے علاوہ جرمانے بھی کیے ہیں-

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: