Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا وائرس کے خلاف جنگ، پاکستانی طبی عملہ کویت پہنچ گیا

’پاکستانی طبی عملے میں 41 ڈاکٹر ،131 نرس اور 24 ٹیکنیکلز ہیں‘ (فوٹو: القبس)
کویتی وزارت صحت نے کہا ہے کہ پاکستان سے 196 افراد پر مشتمل طبی عملہ کورونا کے انسداد کے لیے کویت پہنچ گیا ہے۔
کویتی نیوز ایجنسی (کونا) کے مطابق پاکستانی طبی عملے میں 41 ڈاکٹر، 131 نرس اور 24 ٹیکنیکلز ہیں جو کویت کے مختلف ہسپتالوں میں خدمات انجام دیں گے۔
پاکستان میں کویت کے سفیر نصار المطیری نے طبی عملہ ارسال کرنے پر پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’کویت اور پاکستان کے تعلقات انتہائی مستحکم ہیں‘۔
’کویت کورونا وائرس کے انسداد کے لیے پاکستان کے ساتھ ہر طرح سے تعاون جاری رہے گا‘۔
واضح رہے کہ کویتی وزارت صحت نے پاکستانی وزارت صحت کے ساتھ 4 جولائی کو صحت کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ دستخط کیا تھا۔
اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان طبی عملے کا تبادلہ اور صحت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

شیئر: