Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ویکسین: 4 لاکھ سے زائد افراد کی رجسٹریشن

ویکسین کے اب تک کوئی مضر اثرات سامنے نہیں آئے (فوٹو عرب نیوز)
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین محفوظ ہے لوگوں کو چاہئے کہ وہ ویکسینیشن کے لیے جلد ازجلد خود  کو رجسٹر کرلیں۔ 
ویب نیوز ’سبق ‘ نے وزارت صحت کے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ اب تک ’صحتی‘ ایپ کے ذریعے 4 لاکھ سے زائد افراد ویکسین کے لیے رجسٹرکرا چکے ہیں۔  
ذرائع کا کہنا تھا کہ جن افراد نے ویکسین لی ہے اب تک ان میں کسی قسم کے مضراثرات سامنے نہیں آئے ۔ 

کورونا کے بارے میں معلومات ٹول فری نمبر 937 پرکی جاسکتی ہیں (فوٹو العربیہ)

دریں اثنا وزارت صحت کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ کسی کو بھی کورونا وائرس کے اثرات محسوس ہوں تو اسے چاہئے کہ فوری طور پر وزارت کی جانب سے فراہم کردہ ٹیسٹ سینٹر کے ذریعے اپنا معائنہ کرالے ۔ 
وزارت صحت نے مملکت کے تمام شہروں میں مفت کورونا ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی ہوئی ہے جہاں کسی بھی وقت جایا جاسکتا ہے۔ 
صحتی ایپ کے ذریعے ہر ٹیسٹ کرانے کے لیے بکنگ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے جبکہ کورونا ٹیسٹ کےلیے ’تاکد‘ کے عنوان سے بھی کلینکس قائم کیے گئے ہیں جہاں ٹیسٹ کی سہولت میسر ہے۔ 
ٹیسٹ کرانے کے بعد 72 گھنٹے کے اندر رپورٹ موبائل پر ارسال کردی جاتی ہے اگر کسی کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آتا ہے تواسے مرض کی نوعیت کے مطابق ادویات فراہم کی جاتی ہیں ساتھ ہی اسے 14 دن آئسولیٹ ہونے کی بھی ہدایت کردی جاتی ہے۔ 
دیگر احتیاطی تدابیر کے حوالے سے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ وزارت نے ٹول فری نمبر 937 جاری کیا ہوا ہے جہاں ماہرین ہمہ وقت موجود ہوتے ہیں انگلش اور عربی زبان میں کورونا سے متعلق اہم معلومات کے علاوہ احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بھی ان سے بات کی جاسکتی ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: