Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عدن حملے پر سعودی عرب کی شدید مذمت

عدن ایئرپورٹ پر دپشتگرتدی میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب کی جانب سے عدن ہوائی اڈے پر ہونے والی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے جس میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’سعودی حکومت کی جانب سےعدن ائیر پورٹ پر ہونے والے بزدلانہ دہشتگردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے جس میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے، دہشتگردی کا واقعہ اس وقت ہوا جب نئی تشکیل پانے والی حکومت کے ارکان کا طیارہ عدن ہوائی اڈے پر اترا ‘۔ 
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’اس دہشتگردانہ عمل کے پیچھے جوبرائی کی قوت ہے اس کا ہدف محض یمنی حکومت نہیں بلکہ برادریمنی عوام بھی ہیں جو یمن میں امن واستحکام کے خواہاں اور وہ گمراہ طاقتیں یمن میں امن کی دشمن ہیں۔ 
سعودی عرب ایک بار پھر اپنے یمنی بھائیوں کویقین دلاتا ہے کہ وہ روز اول کی طرح ہمیشہ انکے ساتھ  ہے، اس اعتماد  کے ساتھ کہ آج ہونے والا سانحہ  یمن میں جائز و قانونی حکومت کی مکمل بحالی اور یمن میں مستقل قیام امن کے لیےعزائم کو مزید پختہ کرنے کا باعث ہو گا۔ 
بیان میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی گئی۔
واضح رہے بدھ کے روز عدن ہوائے اڈے پر ہونے والے حملے میں 27 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو ئے۔ 
عدن ہوائی اڈے پر حملہ اس وقت ہوا جب سعودی عرب سےآنے والا طیارہ جس میں نئی تشکیل پانے والی یمنی کابینہ کے ارکان سوار تھے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: