Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی سفیر کا ریاض میں کنگ عبدالعزیز اونٹ فیسٹیول کا دورہ

اونٹ میلے میں "اونٹ کلب" کے وژن کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں برطانیہ کے سفیر نیل کرمپٹن نے بدھ کے روز  ریاض میں جاری کنگ عبدالعزیز اونٹ فیسٹیول کا دورہ کیا ہے۔
عرب نیوز میں سعودی خبر رساں ادارے واس میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق برطانوی سفیر نے اونٹ میلے میں "اونٹ کلب" کے وژن کے بارے میں معلومات حاصل کیں اس فیسٹیول کا مقصد اونٹوں کی افزائش اور اس کے بارے میں معلومات کو  وسعت دینا ہے۔
برطانوی سفیر کرمپٹن نے میلے میں ہونے والی سرگرمیوں اور انتظامات کی تعریف کی۔ انہوں نے اس عرب ورثے کے تحفظ کی کوششوں کو  بھی سراہا۔

اونٹ میلہ کورونا وائرس کی وجہ سے غیرمعمولی حالات میں منعقد کیا گیاہے۔(فوٹوایٹن سٹیز)

اس سالانہ میلے میں ثقافتی ، کھیل اور تفریحی پروگرام  شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ثقافتی سرگرمیوں میں اونٹوں کی دوڑ کے مقابلوں اور اونٹوں کی خوبصورتی کا مقابلہ جاری ہیں۔
اونٹ کی دوڑ قبل از اسلام کے دور سے جاری ہے اور اس کا مقصد مضبوط ، تیزترین اور خوبصورت ترین اونٹ تیار کرنے کا رواج آج بھی جاری ہے۔
دوڑ میں حصہ لینے والے صحت مند  اونٹ ایک گھنٹہ میں 40 کلومیٹر تک دوڑ سکتے ہیں اور انہیں صحرا میں بہت زیادہ پانی کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔ 

اس سالانہ میلے میں ثقافتی ، کھیل اور تفریحی پروگرام  شامل ہیں۔(فوٹو عرب نیوز)

جب اونٹ گھوڑوں کے مقابلہ میں قدرے سست رفتار سے دوڑتے ہیں تاہم اونٹ کی برداشت گھوڑوں سے پیچھے نہیں رہتی۔
واضح رہے  کہ رواں سال اونٹ میلہ کورونا وائرس کی وجہ سے غیرمعمولی حالات میں منعقد کیا گیاہے۔ اس فیسٹیول کے دوران  معاشرتی دوری کے  سخت اقدامات کے ساتھ مکمل ایس او پیز پر عمل کیا جا رہا ہے۔
حال ہی میں  اس فیسٹیول کی انتظامیہ نے علاقے کو خوبصورت  اور ماحول کو بہتر بنانے کے لئے پنڈال میں اور اس کے ارگرد ساڑھے 6 ہزار مختلف درخت لگائے ہیں۔
 

شیئر: