Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دیپکا نے سوشل میڈیا پر تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر دیں، مداح حیران

دیپیکا نے پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ نہیں بتائی ہے (فوٹو: انسٹاگرام)
بالی وڈ اداکارہ دیپکا پاڈوکون نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے تمام پوسٹس حذف کر کے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔
دیپکا پاڈوکون کے ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر کروڑوں مداح ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے مداحوں کی تعداد پانچ کروڑ سے زائد ہے جبکہ ٹوئٹر پر دو کروڑ ستر لاکھ سے زیادہ افراد ان کو فالو کرتے ہیں۔
انڈین ویب سائٹ ’پنک ولا‘ کے مطابق دپیکا پاڈوکون اس وقت اپنے شوہر رنویر سنگھ کے ساتھ راتھنبوڑ میں نئے سال کی خوشیاں منا رہی ہیں۔

انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق دیپکا نے پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ نہیں بتائی ہے، لیکن انٹرنیٹ پر ان کے فینز کی طرف سے مختلف چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں اور لوگ اس حوالے سے اندازے لگا رہے ہیں۔
 کچھ صارفین کا ماننا ہے کہ شاید ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے ان کی پوسٹس ڈیلیٹ ہوئی ہیں۔
ٹوئٹڑ ہینڈل ڈیڈ پول نے لکھا کہ ’یہ ہمدردی حا صل کرنے کا ایک طریقہ ہے اور وہ یہ اچھی طرح سے جانتی ہیں۔‘

کچھ صارفین نے اداکارہ کے اس عمل کونئے سال میں ٹرولز کی تنقید سے دور رہنے کے ساتھ منسوب کیا کہ وہ مزید تنقید کی زد میں نہیں آنا چا ہتی ہیں۔

ٹوئٹر صارف مدھو کا کہنا تھا کہ ’یہ ان کا نیو ایئر ریزولوشن ہوسکتا ہے کل سے وہ پھر نارمل ہو جائیں گی۔‘

ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ ’دیپکا پاڈوکون نے ٹوئٹر اور انسٹاگرام سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر دی ہیں۔ کیا انہوں نے سوشل میڈیا چھوڑ دینے کا فیصلہ کیا ہے یا یہ پروموشن کی نئی حکمت عملی ہے۔‘

شیئر: