Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باحہ میں بادام کے ہزاروں درخت سفید پھولوں سے سج گئے

بادام کے درخت لمبی عمر پاتے ہیں۔(فوٹو العربیہ)
سرد علاقے بادام کی کاشت کے لیے مناسب اور موزوں مانے جاتے ہیں۔ سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے باحہ میں ان دنوں بادام کے درختوں پر سفید پھولوں کا راج ہے۔ باحہ کے پہاڑ سفید پھولوں سے کچھ اس طرح مزین ہیں گویا ہر طرف سفید موتی بکھرے ہوئے ہیں۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق بادام کے درخت لمبی عمر پاتے ہیں۔ پیداوار کی شروعات سفید رنگ کے پھولوں سے ہوتی ہے۔ موسم بہار میں ان کا رنگ گلابی ہوجاتا ہے۔  

بادام کی آبپاشی کے لیے زیادہ پانی درکار نہیں ہوتا (فوٹو العربیہ)

بادام کے درخت سرد علاقوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ ایک درخت سے ایک موسم میں 150 کلو گرام کے لگ بھگ بادام پیدا ہوتے ہیں۔ 
بادام صحت بخش غذا ہے۔ ان میں کڑوے اور میٹھے دونوں طرح کے بادام ہوتے ہیں۔ دونوں کھانے میں استعمال ہوتے ہیں۔ کڑوے بادام سے تیل نکالا جاتا ہے۔ بادام کی کاشت دنیا کے متعدد ملکوں میں ہوتی ہےالبتہ بحیرہ روم کے ملکوں میں اس کی کاشت زیادہ کی جاتی ہے۔ یہ فاسفورس، میگنیشئم، کیلشیئم اور آئرن جیسے اہم غذائی عناصر سے مالا مال ہوتا ہے۔

ایک درخت سے ایک موسم میں 150 کلو گرام  بادام پیدا ہوتے ہیں- (فوٹو العربیہ)

باحہ میں بادام کے 30 ہزار درخت ہیں۔ بادام  کے ایک ہزار فارموں سے سالانہ 30 ہزار کلو گرام پیداوار ملتی ہے۔ بادام کی آبپاشی کے لیے زیادہ پانی درکار نہیں ہوتا- بارش کا پانی آبپاشی کے لیے کافی ہوتا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: