Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکار ریلی میں شریک ایک خاتون سے چوری کرنے والا شخص گرفتار

’گرفتار شخص 30 سالہ شہری ہے، اس سے تفتیش کی جا رہی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ڈاکار ریلی میں شریک ایک خاتون سے چوری کرنے پر ایک شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق تربہ پولیس نے ملوث شخص کی شناخت کر کے اسے ریکارڈ وقت میں گرفتار کیا ہے۔
مکہ مکرمہ ریجن پولیس کے ترجمان میجر محمد الغامدی نے کہا ہے کہ ’سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ڈاکار ریلی میں شریک ایک خاتون کے بیگ سے کوئی شخص چوری کر رہا ہے‘۔
’ویڈیو کی اطلاع ملتے ہی تربہ پولیس نے کارروائی شروع کردی اور متعلقہ ادارے کے تعاون سے ملوث شخص کی شناخت کرلی‘۔
’وہ ایک 30 سالہ شہری ہے جسے تربہ میں گرفتار کیا گیا ہے، اس سے تفتیش جاری ہے‘۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ڈاکار ریلی کی ویڈیو جاری ہوئی ہے جس میں ریلی کے تربہ سے گزرنے کے دوران ایک شخص کو ایک خاتون کے بیگ سے چوری کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

’سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی بنیاد پر کارروائی کی گئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)

ویڈیو کی بنیاد پر ریجن پولیس نے تربہ پولیس کو کارروائی کی ہدایت کی تھی۔

شیئر: