عام دنوں کے مقابلے میں پانچ فیصد زیادہ پروازیں ہوں گی۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے سعودی عرب کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کے باعث مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو اندرون ملک فضائی سفر کی سہولتیں فراہم کی ہیں۔
تعلیمی اداروں میں اتوار 17 جنوری تک ششماہی تعطیلات جاری رہیں گی-
اخبار 24 کے مطابق السعودیہ نے مختلف داخلی ائیر پورٹس کے لیے 4.6 ہزار سے زیادہ پروازوں کا انتظام کیا ہے یہ عام دنوں کے مقابلے میں پانچ فیصد پروازیں زیادہ ہوں گی۔
اس دوران مسافروں کے لیے پانچ لاکھ 52 ہزار 900 سے زیادہ نشستیں کے لیے مہیا ہوں گی۔
السعودیہ نے بیان میں کہا کہ سعودی شہری اور مقیم غیرملکی تعلیمی اداروں کی تعطیلات کے دوران السعودیہ کی پروازوں سے سکون و اطمینان سے سفر کرسکیں گے اور انہیں ریزرویشن میں مشکل نہیں ہوگی۔
بیان میں کہا گیا کہ پروازوں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ تمام حالات کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔