متحدہ عرب امارات میں ابوظبی اپیل کورٹ نے ہوم ڈلیوری سروس ڈرائیور کو انشورنس کمپنی سے ڈیڑھ لاکھ درہم معاوضہ دلانے کا حکم جاری کیا ہے۔ ٹریفک حادثے میں ڈرائیور مستقل بنیادوں پر معذور ہوگیا تھا۔
الامارات الیوم ن کے مطابق ہوم ڈلیوری ڈرائیور ٹریفک حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔ اس کے جسم کا نچلا حصہ مستقل طور پر مفلوج ہوگیا تھا۔
مزید پڑھیں
-
ٹریفک حادثے میں زخمی کارکن کے لیے ایک لاکھ ہزار درہم معاوضہNode ID: 528511
ڈرائیور نے ابوظبی کی پرائمری کورٹ میں انشورنس کمپنی کے خلاف دعوی دائر کیا تھا اور درخواست کی تھی کہ مدعا علیہا سے اسے ایک لاکھ بیس ہزار درہم کا معاوضہ دلایا جائے۔ مطالبہ یہ بھی تھا کہ مقدمے کے اخراجات اور وکیل کا محنتانہ بھی انشورنس کمپنی ادا کرے۔
پرائمری کورٹ نے ڈرائیور کے حق میں فیصلہ دے دیا تھا تاہم انشورنس کمپنی نے عدالت کا فیصلہ تکنیکی بنیادوں پر مسترد کردیا۔
معاملہ دوسریعدالت کو بھیجا گیا جس نے ڈرائیور کو ڈیڑھ لاکھ درہم معاوضے کا فیصلہ سنادیا۔
اسی دوران انشورنس کمپنی نے اپیل کورٹ سے رجوع کرکے 45 ہزار درہم معاوضے کا فیصلہ جاری کرنے کی درخواست کی۔ اپیل کورٹ نے فریقین کے وکلا سے تفصیلات سن کر اورسابقہ عدالت کے فیصلے کو مدنظر رکھ کر ڈیڑھ لاکھ درہم معاوضے سے متعلق عدالتی فیصلے کی توثیق کردی۔