Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وہ صحت مند عادات جو خواتین کو پرکشش بنا سکتی ہیں

تناؤ کی کیفیت بھی وزن میں اضافے کا سبب بننے والے عوامل میں سے ایک ہے۔ (فوٹو : فری پک)
جسم کو پرکشش بنانے کے لیے خواتین کے لیے یہ ضروری نہیں ہے کہ وہ کوئی مشکل ڈائیٹنگ کریں یا سخت ورزش شروع کر دیں بلکہ اس کے علاوہ بھی متعدد طریقے ہیں جن سے یہ مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے۔
BMI کا اندازہ لگائیں:
 باڈی ماس انڈیکس (BMI) کے مطابق وزن کا تناسب لمبائی کے اعتبار سے ہوتا ہے۔ انڈیکس کا حساب کتاب ایک آسان ریاضی فارمولے کے مطابق کیا جاتا ہے۔ جس میں کل وزن کو لمبائی پر تقسیم کیا جاتا ہے۔
اگر باڈی ماس انڈیکس 18 سے 24 کے درمیان ہے تو اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وزن لمبائی کے مطابق ہے۔ اگر نتیجہ 30 سے 39 کے درمیان آتا ہے تو اس کا مطلب ہے وزن زیادہ ہے۔
صحت مند غذا اور عادات
ایسی متوازن اور صحت مند غذا کا استعمال نہایت ضروری ہے جس میں پروٹین، وٹامنز اور معدنیات کی مقدار بھی شامل ہو۔
جن کھانوں میں ان کی مناسب مقدار نہیں ہوتی وہ صحت پر منفی اثر ڈالتے ہیں۔ یہ بھی لازمی ہے کہ جسم میں موجود کیلوریز کو آہستہ آہستہ کم کیا جائے۔
ناشتے، دوپہر اور شام کے کھانے کے علاوہ دن میں دو مرتبہ کچھ ہلکا پھلکا ضرور کھایا جائے اس سے وزن کم کرنے میں مدد ملے گی۔
کھانے کا ایک چوتھائی حصہ کاربوہائیڈریٹ اور ایک چوتھائی حصہ بغیر چربی والے گوشت پر مشتمل ہونا چاہیے جبکہ کھانے کا دوسرا آدھا حصہ سبزیوں پر مشتمل ہونا چاہیے۔
جسم کو صحت مند رکھنے کے لیے سخت ورزشیں کرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ آدھا گھنٹہ پیدل چلنا یا پھر لفٹ استعمال کرنے کی بجائے سیڑھیاں چڑھنا مناسب ہوتا ہے۔

آدھا گھنٹہ پیدل چلنا یا پھر لفٹ استعمال کرنے کی بجائے سیڑھیاں چڑھنا مناسب ہے۔ (فوٹو: فری پک)

نیند مکمل نہ کرنے سے جسم میں میٹابولزم کا کام متاثر ہوتا ہے جس کی وجہ سے ایسے ہارمونز نکلتے ہیں جو جسم پر منفی اثر ڈالتے ہیں۔ نیند اور بھوک کے بارے میں تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ نیند مکمل نہ کرنے سے بھوک کے احساس میں اضافہ ہوتا ہے۔
تناؤ کی کیفیت بھی وزن میں اضافے کا سبب بننے والے عوامل میں سے ایک ہے۔ تناؤ سے ایسے ہارمونز پیدا ہوتے ہیں جن سے بھوک میں اضافہ ہوتا ہے۔ خصوصا میٹھی اشیا کھانے کو زیادہ دل کرتا ہے۔

  نیند اور بھوک سے منسلک تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ نیند مکمل نہ کرنے سے  بھوک کے احساس میں اضافہ ہوتا ہے(فوٹو:فری پک )

تناؤ کی کیفیت سے نکلنے کے لیے گہرے سانس لینے چاہییں۔ اسی طرح وٹامنز سے بھرپور خوراک کا استعمال کرنا چاہیے جن میں وٹامن سی اور بی شامل ہوں۔ اومیگا تھری کا استعمال بھی تناؤ کی کیفیت سے نکلنے میں معاون ہوتا ہے، اس سے میٹابولزم کا عمل بہتر ہوتا ہے اور وزن میں کمی ہوتی ہے۔
روزانہ کم ازکم دو لیٹر پانی ضرور پیجیے، اس سے کھانے کے ہضم ہونے کی رفتار تیز ہوتی ہے۔ کھانے میں نمک کی مقدار بھی مناسب رکھیں۔
وزن میں اضافے سے بچنے کے لیے شوگر سے بھرپور اشیا کھانے سے بھی اجتناب کرنا چاہیے۔    

شیئر: