’کھلے مقامات اور ہائی وے پر گرد وغبار کا طوفان ہوگا جس سے حد نگاہ متاثر رہے گی۔ یہ کیفیت رات 9 بجے تک جاری رہے گی‘۔
دوسری طرف ماہر موسمیات عبد العزیز الحصینی نے توقع ظاہر کی ہے کہ آج اتوار اور کل پیر کی صبح تک مکہ، باحہ، عسیر، جازان، حائل، قصیم اور مدینہ منورہ کے مشرقی علاقے میں بارش ہوگی‘۔
انہوں نے کہاہے کہ ’مذکورہ علاقوں کے علاوہ یہ کیفیت وادی الدواسر اور السلیل میں ہوگی جہاں مختلف درجوں کی بارش متوقع ہے‘۔
ادھر طائف میں ہفتہ کو تیسرے دن بھی بارش ہوئی جس کے باعث ندی نالے پانی سے بھر گیے۔
طائف شہر کے علاوہ قرب وجوار کے تمام علاقوں میں آج بھی مطلع ابر آلود ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ کمشنری کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں درمیانے درجے کی بارش ہوگی۔
گزشتہ روز طائف میں موسلادھار بارش کے باعث الہدا روڈ کئی گھنٹے کے لیے بند کردی گئی تھی۔
محکمہ روڈ سیکیورٹی نے کہا ہے کہ ’لینڈ سلائڈنگ کے خطرے کے باعث اور مسافروں کی سلامتی کے لیے وقتی طور پر روڈ بند کردی گئی تھی جسے بعد ازاں ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا تھا‘۔