Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں بحران کا حل تلاش کر رہے ہیں : شہزادہ خالد بن سلمان

’اقوام متحدہ کے امن ایلچی سے یمن میں جاری بحران پر بات چیت کی ہے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز  نے کہا ہے کہ سعودی عرب یمن میں جاری بحران کا سیاسی حل تلاش کر رہا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق  انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ کے امن ایلچی مارٹن گریفیتھس سے ملاقات کے دوران کہی ہے۔
انہوں نے ٹویٹر پراپنے اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ ’اقوام متحدہ کے امن ایلچی سے یمن میں جاری بحران پر بات چیت کی ہے‘۔
’ہم نے یو این ایلچی کو یقین دلایا ہے کہ سعودی عرب، یمن میں امن و استحکام کے قیام اور تنازع کے پر امن اور جامع سیاسی حل کے لیے کوششیں جاری رکھے گا‘۔
سعودی نائب وزیر دفاع کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی انتظامیہ نے یمن کے حوثی باغیوں کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔
 سعودی عرب نے امریکہ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
 

شیئر: