Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

17 سالہ سعودی لڑکی کی فلم میک اپ میں مہارت

17 سالہ سعودی لڑکی نے فلم میک اپ میں غیر معمولی مہارت حاصل کرلی ہے۔ ٹوئٹر پر ہزاروں افراد نے ان کے کام کو سراہا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی لڑکی لطیفہ اسماعیل الشعراوی نے کہا ہے کہ ’اس فن کو فلم میک اپ یا خصوصی تاثرات دینے کا میک اپ کہا جاتا ہے‘۔
’اس کی بھی اپنی کئی قسمیں ہیں، یہ تمام مختلف نوعیت کی فلموں میں استعمال کی جاتی ہیں۔ میں نے یہ فن یوٹیوب سے اس وقت سیکھنا شروع کیا جب میری عمر 14 سال تھی‘۔
لطیفہ نے کہا ہے کہ ’والدہ نے میری حوصلہ افزائی کی اور ہر مرحلے پر رہنمائی کرتی رہیں‘۔

’مصنوعی میک اپ کا فن میں نے خود سیکھا ہے، مجھے کسی نے نہیں سکھایا مگر اب میں چاہتی ہوں کہ اس میں مزید مہارت حاصل کروں‘۔
’امریکہ اور مغربی ممالک میں یہ فن معروف ہے مگر عرب ممالک میں اس کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں، میری خواہش ہے کہ میں عرب ممالک میں اس فن کو متعارف کراؤں‘۔

شیئر:

متعلقہ خبریں