Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سونے کے نرخوں میں کمی

24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 226 ریال رہے (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں جمعرات 29 اکتوبر 2020 کو سونے کے نرخوں میں کمی دیکھی گئی ہے- عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ اتار چڑھاؤ کا شکار ہیں- 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں 24 قیراط کے ایک گرام سونے کی قیمت جمعرات کو 226.3 ریال ریکارڈ کی گئی جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونا 198.1 ریال میں فروخت ہوا- سب سے زیادہ طلب 21 قیراط سونے کی ہی رہی- 
اٹھارہ قیراط سونا ایک گرام 169.73 ریال اور 14 قیراط ایک گرام سونا 132.1 ریال میں فروخت ہوتا رہا- 
سعودی گولڈ مارکیٹ میں ایک اونس سونا 7038.75 ریال تک پہنچ گیا- جہاں تک 21 قیراط والے  8 گرام سونے کے بسکٹ کی بات ہے تو اس کی قیمت 1584.11 ریال رہی- 

شیئر: