Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل میں کیبل چور غیر ملکی گروہ گرفتار

’گرفتار شدگان میں ایک 50 سالہ بنگلہ دیشی ہے جبکہ دوسرا 60 سالہ افغانی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
حائل پولیس نے کیبل چور غیر ملکی گروہ کو گرفتار کیا ہے جو شہر کے مختلف گوداموں سے چوریاں کرتا تھا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حائل ریجن پولیس کے ترجمان کیپٹن طارق النصار نے کہا ہے کہ ’گروہ کے دو افراد گرفتار ہوئے ہیں‘۔
’ایک کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے جس کی عمر 50 سال جبکہ دوسرے افغانی تارک ہے جس کی عمر 60 سال کے قریب ہے‘۔
’گرفتار شدگان کو رنگے ہاتھوں ایک گودام سے چوری کرتے ہوئے پکڑا ہے‘۔
’وہ ایسی گاڑی میں سوار تھے جس پر کسی دوسری گاڑی کے نمبر پلیٹ لگے ہوئے تھے، ایسا انہوں نے پولیس کو گمراہ کرنے کے لیے کر رکھا تھا‘۔
’ریجن کے دور دراز اور سنسان علاقوں میں واقع کیبل گوداموں میں متعدد چوریاں کرنے میں ملوث گروہ کی تلاش تھی‘۔
’انہیں گرفتار کرنے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کےلیے مذکورہ گودام کا انتظام کیا تھا‘۔
’گرفتار شدگان سے تفتیش جاری ہے تاکہ گروہ کے باقی افراد کو بھی گرفتار کیا جائے۔ بعد ازاں انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔

شیئر: