Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیملی وزٹ ویزے میں توسیع کے لیے شرائط کیا ہیں؟

ویزے میں توسیع موثر میڈیکل انشورنس کے بغیر نہیں ہوسکتی (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں  کونسل آف کوآپریٹو ہیلتھ انشورنس کا کہنا ہے کہ وزٹ ویزے میں توسیع موثر میڈیکل انشورنس کے بغیر نہیں ہوسکتی۔ 
عاجل ویب کے مطابق کونسل آف کوآپریٹو ہیلتھ انشورنس کا کہنا ہے کہ ہیلتھ انشورنس سکیم کو محکمہ پاسپورٹ سے بھی منسلک کرنا ہوگا۔ اس کے بغیر ویزے میں توسیع نہیں ہوگی۔
کونسل آف کوآپریٹو ہیلتھ انشورنس سے ایک غیر ملکی نے دریافت کیا تھا کہ اس نے اپنی فیملی کو ابشر کے ذریعے ملٹی پل وزٹ ویزا نکلوا کرسعودی عرب بلایا ہے۔ 
’جب بھی ابشر پر ویزے میں توسیع کی کارروائی کی کوشش کرتا ہوں تو سکرین پر لکھا آتا ہے کہ ہیلتھ انشورنس نہیں ہے۔ جو انشورنس سکیم حاصل کی تھی وہ ستمبر 2021 میں ختم ہوگی۔ ایسی صورت میں کیا کیا جائے۔‘
یاد رہے کہ سعودی عرب میں وزٹ ویزے دو طرح کے ہیں جن میں فیملی وزٹ اور بزنس وزٹ ویزا شامل ہے۔ 
فیملی وزٹ سے مراد اہل خانہ ہیں جن میں اہلیہ، بچے، والدین اور اہلیہ کی والدہ شامل ہیں جبکہ کاروباری افراد کے لیے عارضی بنیاد پر  بزنس وزٹ ویزے کا اجرا کیا جاتا ہے۔
وزٹ ویزا چھ  ماہ سے ایک برس تک جاری ہوتے ہیں۔ بنیادی طور پر وزٹ ویزے کا دورانیہ تین ماہ کا ہوتا ہے۔ اس میں بعد ازاں تین ماہ کی مزید توسیع کی جاتی ہے۔

وزٹ ویزے میں ابشر کے ذریعے توسیع ہوسکتی ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر) 

 ملٹی پل وزٹ ویزا ایک برس کے لیے ہوتا ہے اس کے لیے لازمی ہے کہ چھ ماہ کے بعد وزٹ پر آنے والے افراد مملکت سے باہر جائیں اور دوبارہ انٹری دیں اس کے لیے لازمی نہیں کہ وہ اپنے ملک ہی جائیں بلکہ قریبی ملک بھی جایا جا سکتا ہے۔
ویزے کی میعاد ختم ہونے سے سات روز قبل فیملی وزٹ ویزے اور بزنس وزٹ ویزے میں ابشر کے ذریعے توسیع ہوسکتی ہے۔  
 توسیع کے لیے پہلی شرط یہ مطلوبہ فیس کی ادائیگی اور دوسری شرط موثر میڈیکل انشورنس ہے۔

 

شیئر: