افریقی ممالک کے سفرا کا مشترکہ آپریشن مرکز کا دورہ
کہ ’مرکز تمام سیکیورٹی اور امدادی اداروں کا مشترکہ آپریشن ہے جہاں بہترین سروس فراہم کی جاتی ہے‘ (فوٹو: واس)
ریاض میں متعین متعدد افریقی ممالک کے سفرا نے مشترکہ آپریشن مرکز 911 کا دورہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق افریقی ممالک کے سفرا کو مرکز کی خدمات کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ہے۔
مرکز کے سربراہ بریگیڈیئر ولید بن سلیمان الطویان نے ان کا استقبال کیا اور مرکز کے مختلف شعبوں کا دورہ کرتے ہوئے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو پیش کی جانے والی خدمات سے آگاہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مرکز تمام سیکیورٹی اور امدادی اداروں کا مشترکہ آپریشن ہے جہاں بہترین سروس فراہم کی جاتی ہے‘۔
’تمام سیکیورٹی اور امدادی اداروں کا مشترکہ ڈیٹا ایک جگہ پر موجود ہے نیز ہنگامی حالات میں فوری مداخلت کی سہولت دستیاب ہے‘۔