Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میونسپلٹی نے چالیس سے زیادہ فوڈ ٹرک سیل کردیے 

بلدیاتی لائسنس کے ضوابط کی خلاف ورزی کررہے تھے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ میونسلپٹی نے الشرائع اور العزیزیہ محلے میں 41 سے زیادہ  فوڈ ٹرک سیل کر دیے ہیں۔ بلدیاتی کونسلوں سے جاری کردہ لائسنس کے ضوابط کی خلاف ورزی کررہے تھے۔  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق الشرائع بلدیہ کے چیئرمین انجینیئر محمد العثیمی نے بتایا کہ ’انسپکٹرز نے تفتیشی دورہ کرکے الشرائع میں 26 فوڈ ٹرک سیل کیے ہیں‘۔

الشرائع میں  چائے فروخت کرنے والوں کی دکانیں بھی ہٹوا دی گئیں(فوٹو ایس پی اے)

’مالکان کے پاس فوڈ ٹرک کا لائسنس تھا اور نہ ہی فوڈ ٹرک کے ذریعے کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے سے متعلق  وزارت بلدیات و دیہی امور کے ضوابط کی پابندی کررہے تھے‘۔ 
العثیمی نے بتایا کہ’ الشرائع میں 21 چائے فروخت کرنے والوں کی دکانیں بھی ہٹوا دی گئیں جو فٹ پاتھوں پر کھول لی گئی تھیں‘۔

  انسپکٹرز نے گشتی فورس کے تعاون سے مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔(فوٹو ایس پی اے)

189 کلو گرام غذائی اشیا ضبط کرکے تلف کرادی گئیں۔ العزیزیہ بلدیہ کے چیئرمین نے بتایا کہ ’ انسپکٹرز نے گشتی فورس کے تعاون سے مختلف مقامات پر چھاپے مارے ہیں‘۔
’بغیر لائسنس کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والے 15 فوڈ ٹرک سیل کردیے گئے۔ فوڈ ٹرک کے جنریٹر بھی ضبط کرلیے گئے جو غیرمعیاری تھے اور حد سے زیادہ شور پیدا کررہے تھے‘۔

شیئر: