مشقوں میں جہازوں کی تفتیش کی پریکٹس کی گئی- (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں ’سمندری دفاع 21 فوجی مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں- امریکی بحریہ کے دستے اور سمندری سرنگیں کاٹنے والے برطانوی جہاز شامل ہوئے-
اخبار 24 کے مطابق بریگیڈیئر عوض العنزی نے جو سمندری مشقوں کے ڈائریکٹر بھی ہیں کہا کہ مشقوں میں شریک جہازوں نے متعدد اہداف حاصل کیے- فرضی جنگ کا تجربہ کیا گیا- جہازوں کی تفتیش کی پریکٹس کی گئی- سمندر میں تیرتی ہوئی بارودی سرنگوں سے نمٹنے کی مشقیں ہوئیں- سراغرسانی اور بندرگاہوں کے دفاع کا طریقہ کار آزمایا گیا-
العنزی نے بتایا کہ فوجی مشقوں میں شامل تمام ممالک کے دستوں نے انتہائی پیشہ ورانہ صلاحیت اور اعلی درجے کی استعداد کا مظاہرہ کیا- سب نے ایک دوسرے سے کچھ نہ کچھ سیکھا-
یاد رہے کہ سمندری دفاع 21 فوجی مشقوں میں بحری جہاز، میرینز، بوٹس، سمندری سیکیورٹی دستے اور فضائیہ کے دستے شامل ہوئے-
مشترکہ فوجی مشقوں کا مقصد حربی استعداد بڑھانا تھا- سعودی عرب سال بھر برادر اور دوست ملکوں کی افواج کے ساتھ اس طرح کی مشقیں جنگی تجربات اور استعداد بہتر کرنے کے لیے کرتا رہتا ہے-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں