حسب ضرورت درد دور کرنے والی گولی استعمال کی جائے- (فوٹو: وزارت صحت ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لینے کے بعد سات مشکلات پیش آ سکتی ہیں-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے ٹوئٹر کے اپنے سرکاری اکاؤنٹ ’الصحہ 937‘ پر بیان جاری کرکے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لینے کے بعد مندرجہ ذیل سات مشکلات پیش آ سکتی ہیں-
تھکاوٹ کا احساس، سردرد، گلے میں تکلیف، عضلات میں درد، تکلیف کا احساس، درجہ حرارت میں اضافہ، جسم میں لرزہ-
وزارت صحت نے یہ وضاحتی بیان ایک مقامی شہری کے استفسار پر جاری کیا ہے- شہری نے دریافت کیا تھا کہ ویکسین کی دوسری خوراک لینے کے بعد اس کا درجہ حرارت بڑھ گیا ہے- کیا طبعی امر ہے یا کچھ گڑ بڑ ہے-
وزارت صحت نے مذکورہ تفصیلات دینے کے بعد مقامی شہری کو مشورہ دیا کہ وہ حسب ضرورت درد دور کرنے والی کوئی گولی استعمال کر سکتا ہے-
یاد رہے کہ متعدی امراض سے بچاؤ اور انسداد کے قومی مرکز (وقایۃ) نے ویکسین لینے کے بعد پیش آنے والے صحت مسائل سے نمٹنے کا طریقہ کار جاری کر رکھا ہے- وقایۃ کا کہنا ہے کہ درد کم کرنے کے لیے ویکسین کی جگہ ٹھنڈے پانی کی پٹیاں رکھی جائیں اس سے درد کم ہوگا- ورم اور سرخی دور ہو جائے گی جبکہ درد، عضلات کی تکلیف، درجہ حرارت اور تھکاوٹ سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے پیراسٹامول لی جا سکتی ہے-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں