Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئندہ ہفتے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

مملکت کے شمال اور مغربی علاقوں میں بارش کا قوی امکان ہے۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں قومی مرکز برائے موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے سے مملکت کے مختلف شہروں میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ 
ویب نیوز ’سبق‘ نے قومی مرکز برائے موسمیات کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ آئندہ ہفتے کے وسط سے مملکت کے شمال اور مغربی علاقوں میں بارش کا قوی امکان ہے۔ 
مشرقی اور وسطی علاقوں میں بھی بارش ہونےکی توقع ہے۔ دوسری جانب سے ماہر موسمیاتی ’عبداللہ الحربی ‘ کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے سے متوقع بارش کے پیش نظر مملکت میں سردی میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔ 
ماہر موسمیات الحربی نے مزید کہا کہ 4 فروری 2021 سے تبوک، الجوف، حائل اور شمالی حدود کے علاقوں میں بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ 
قصیم ، مکہ مکرمہ ،مدینہ منورہ اور شمال مغربی وسطی علاقوں کے علاوہ جنوبی اور مشرقی علاقوں کے بعض مقامات بھی بارش کی زد میں رہیں گے۔ بارش  سے ان علاقوں میں سردی میں بھی اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ 

شیئر: