سعودی عرب کی جانب سے پاکستان سمیت ممالک سے پروازوں کی بندش کے فیصلے سے پاکستان سے دو ہفتوں کے دوران کم و بیش 30 ہزار مسافروں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
سول ایوی ایشن حکام کے مطابق ان دنوں پاکستان سے پی آئی اے کے علاوہ سعودی ائیر لائن، ائیر بلیو، اتحاد ائیر ویز، امارات ائیر لائن اور قطر ائیر ویز کی پروزایں سعودی عرب جا رہی تھیں۔
پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے ان دنوں ماہانہ 44 پروازیں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آپریٹ کر رہا ہے جس سے کم و بیش 10 سے 11 ہزار مسافر پاکستان سے سعودی عرب جا رہے تھے۔
مزید پڑھیں
-
پی آئی اے کا سعودی عرب کے لیے یکطرفہ فلائٹس بحال کرنے کا اعلانNode ID: 527856
-
سعودی عرب کی پاکستان سمیت 20 ملکوں پر سفری پابندی آج سےNode ID: 537901
دوسری جانب سعودی ائیر لائن کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کورونا کی صورت حال میں بہتری آنے سے ہفتہ وار چار سے پانچ پروازیں شروع کی گئی تھیں جن میں دو پروازیں جدہ اور دو ریاض جاتی تھیں۔ ان پروازوں پر ماہانہ 5 ہزار سے کے قریب افراد سفر کر رہے تھے۔
اسلام آباد میں کام کرنے والے ٹریول ایجنٹس کے مطابق اتحاد، قطر، ائیر بلیو اور امارات کی پروازوں کے ذریعے بھی ماہانہ بنیادوں پر کم و بیش اتنے ہی مسافر سفر کرتے ہیں جتنے پی آئی اے اور سعودی ائیرلائن پر کرتے ہیں۔
پاکستان کے چار بڑے ائیرپورٹس کے فلائٹ شیڈول پر نظر دوڑائی جائے تو آج کے دن کے لیے کراچی سے 6، اسلام آباد سے 10، لاہور سے 4 اور ملتان سے ایک پرواز نے سعودی عرب کے شہروں ریاض، جدہ، مدینہ اور دمام جانا تھا۔ کل 21 پروازوں میں سے 13 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جب کہ آج رات سے مکمل طور پروازوں کی روانگی بند ہو جائے گی۔
اس حوالے سے پی آئی اے اور سعودی ائیر لائن کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے مسافروں کو پاکستان لانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس لیے صرف پاکستان سے سعودی عرب جانے والے مسافر ہی اس پابندی سے متاثر ہوں گے۔
اسلام آباد کے ایک ٹریول ایجنٹ خالد محمود کے مطابق ’پاکستان سے ان دنوں ہفتہ وار 20 ہزار سے زائد پاکستانی سعودی عرب کا سفر کر رہے ہیں۔ آنے والے دنوں میں اس میں اضافے کا امکان تھا کیوںکہ کورونا کی صورت حال میں بہتری کے بعد نئے ویزے بھی لگنا شروع ہوگئے تھے۔ اس پابندی سے کم از کم بھی 30 ہزار افراد متاثر ہوں گے۔‘؎
