ریاض پولیس نے سونے کے زیورات، الیکٹرانک آلات اور گاڑی چھیننے والے دو سعودی شہریوں کو گرفتار کر لیا-
مزید پڑھیں
-
جیولری شاپس میں چوری کرنے والے ملزمان پکڑے گئےNode ID: 519266
-
غیر ملکی کارکن کو لوٹنے اور چوری میں ملوث گروہ گرفتارNode ID: 537341
اخبار 24 کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واردات کرنے والے دونوں سعودی عمر کے دوسرے عشرے میں ہیں- انہوں نے ایک فارمیسی میں ڈاکہ ڈالا تھا جبکہ ایک گھر میں گھس کر سونے کے زیورات اور الیکٹرانک آلات چھین کر فرار ہوگئے تھے-
ریاض پولیس نے بتایا کہ مسروقہ اشیا کی قیمت کا تخمینہ 45 ہزار ریال کے لگ بھگ ہے- دونوں شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور قانونی کارروائی کے لیے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا-