ابوظبی میں دفاتر سے کام کرنے والے ملازمین کی تعداد 30 فیصد کر دی گئی
اعلامیے کے مطابق ملازمین کے لیے ہفتہ وار پی سی آر ٹیسٹ کرانا بھی لازمی ہوگا۔ (فوٹو: عرب نیوز)
متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی میں حکومتی اور نیم حکومتی اداروں میں ملازمین کی حاضری مزید کم کرکے 30 فیصد کر دی گئی ہے۔
ابوظبی میڈیا آفس کے مطابق ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ سپورٹ نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کیے گئے احتیاطی تدابیر کے طور پر دفاتر میں حاضری مزید کم کرنے کی منظوری دی۔
ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ سپورٹ نے ایسے تمام کاموں کی جن کو گھروں سے انجام دیا جا سکتا ہے کی بھی منظوری دے دی۔
60 سال سے زائد عمر کے تمام ملازمین، موذی امراض میں مبتلا افراد، کمزرو قوت مدافعت والے افراد اور معذور افراد بھی گھروں سے کام کریں گے۔
اعلامیے کے مطابق ملازمین کے لیے ہفتہ وار پی سی آر ٹیسٹ کرانا بھی لازمی ہوگا۔