مقیم ویب سائٹ میں ’تواصل‘ سروس کا آغاز
’آن لائن معاملات کی انجام دہی میں مشکلات کو دور کرنے کے لیے نئی سروس کا آغاز کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ مقیم ویب سائٹ پر ’تواصل‘ سروس شروع کی گئی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق یہ سروس ان لوگوں کے لیے ہے جنہیں آن لائن معاملات انجام دینے میں رکاوٹ درپیش ہے۔
محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ ’آن لائن سروس کو فروغ دینے کے لیے تواصل کا آغاز کیا گیا ہے جس کے ذریعہ محکمہ پاسپورٹ کے دفاتر سے رجوع کیے بغیر مسائل حل کیے جاسکتے ہیں‘۔
’صارفین کا وقت بچانے کے لیے جن لوگوں کو آن لائن سروسز انجام دینے میں مشکلات درپیش ہیں وہ تواصل کے ذریعہ انہیں حل کراسکتے ہیں‘۔