سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز نے بدھ کو مملکت میں یمن کے سفیر سے ملاقات کی ہے۔
سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ امور اورعلاقائی صورتحال سے متعلق امور زیر بحث آئے۔
پاکستانی سفیر نے تیس دسمبر 2020 کو عدن ائیرپورٹ پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی بھی شدید مذمت کی جس میں یمن کی نئی حکومت میں شامل کابینہ کے ارکان کو نشانہ بنایا گیا تھا۔