وزارت ماحولیات، پانی و زراعت کی متعدد ٹیموں نے اطلاع ملنے پر سپرے مہم کی ہے۔
طائف میں وزارت کے دفتر کے سربراہ انجینئر ہانی بن عبد الرحمن القاضی نے کہا ہے کہ ’سپرے ٹیموں نے جدید آلات کی مدد سے کارروائی کی ہے‘۔
’مذکورہ علاقے میں ٹڈیوں کا خاتمہ کر دیا گیا ہے تاہم معلوم ہوا ہے کہ قریبی علاقہ الوہط اور الوہیط کے علاوہ مرکز الشفا میں بھی ٹڈیوں نے حملہ کر دیا ہے‘۔
’فصلوں کو نقصان سے بچانے کے لیے ٹیموں نے پیشگی اقدامات کیے ہیں تاہم ٹڈیوں کی ایک تعداد مذکورہ علاقوں میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’شہد کی مکھیاں اور مویشی پالنے والوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ٹڈیوں سے متاثرہ علاقوں سے اپنا مال دورلے جائیں تاکہ سپرے سے انہیں نقصان نہ ہو‘۔
’رہائشیوں سے بھی اپیل ہے کہ جہاں کہیں بھی ٹڈیاں نظر آئیں تو فوری طور پر مطلع کریں‘۔