Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان اور طائف میں تیز رفتار ڈرائیونگ، تین شہری گرفتار

ٹریفک قانون میں مقرر سزائیں دی جائیں گی۔(فوٹو اخبار 24)
سعودی محکمہ ٹریفک نےجازان اور طائف میں تیز رفتاری پر تین ڈرائیوروں کو گرفتار کیا ہے۔
محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ گرتار ہونے والے تینوں مقامی شہریی ہیں اور دہرے جرم کے مرتکب ہوئے تھے۔ برق رفتار ڈرائیونگ کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی تھی۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ ٹریفک نے بتایا کہ دو ڈرائیوروں کو جازان میں حراست میں لیا گیا انہیں ٹریفک قانون میں مقرر سزائیں دی جائیں گی۔
انہوں نے نہ صرف یہ کہ اپنی زندگی سے کھیلا تھا بلکہ دوسروں کی سلامتی کو بھی خطرات پیدا کردیے تھے۔ یہ بڑا ٹریفک جرم ہے اس بنا پر دونوں کی سزا کا فیصلہ ٹریفک اتھارٹی کرے گی۔
طائف پولیس نے ایک اور سعودی شہری کو حد سے زیادہ رفتار سے گاڑی چلانے پر گرفتار کیا ہے اس نے بھی تیز رفتار ڈرائیونگ کی وڈیو بنائی تھی اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔ 

شیئر: