Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا وائرس سے مشرق وسطیٰ میں ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک

دنیا بھر میں مجموعی طور پر23 لاکھ 53 ہزار534 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔(فوٹو الشرق الاوسط)
دسمبر 2019 میں کورونا وائرس کے آغاز کے بعد سے مشرق وسطی میں اس مرض کے باعث مجموعی طور پر ایک لاکھ  افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
اے ایف پی نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ جمعرات کی صبح 8 بجے جی ایم ٹی تک کے سرکاری اعداد وشمار جاری کئے گئے ہیں۔
ان اعداد وشمار میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اس خطے میں مجموعی طور پر 49 لاکھ 91 ہزار 770 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث  ہلاکتوں اور متاثرہ ممالک میں مشرق وسطی کا پانچواں نمبر رہا ہے۔

سعودی عرب میں کورونا کے 3 لاکھ 71 ہزار 356 مثبت کیسز آئے ہیں۔(فوٹو عرب نیوز)

اعداد و شمار کے مطابق یورپ اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 3 کروڑ 50 لاکھ 32 ہزار 194 متاثرہ افراد میں سے7 لاکھ 89 ہزار310 افراد کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
دوسرے نمبر پرلاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک میں کورونا وائرس کے آغاز سے اب تک ایک کروڑ 98 لاکھ 19 ہزار222 افراد متاثر ہوئے جن میں سے 6 لاکھ 28 ہزار398 افراد کی ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
فہرست میں تیسرا نمبر امریکہ اور کینیڈا کا آیا ہے جہاں اس مرض کے باعث 4 لاکھ 92 ہزار 313 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ 2 کروڑ 80 لاکھ 95 ہزار 746 افراد کے متاثر ہونے کا ریکارڈ سامنے آیا ہے۔

10 کروڑ 72 لاکھ 20 ہزار 146افراد کے کورونا  ٹیسٹ مثبت آئے۔(فوٹو عرب نیوز)

جاری کی گئی فہرست کے مطابق ایشیا چوتھے نمبر پر ہے۔ ایشیا کے ممالک میں ایک کروڑ 55 لاکھ 48 ہزار 576 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت ثابت ہوئے جب کہ ان ممالک میں مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 45 ہزار 899 ریکارڈ کی گئی ہے۔
گذشتہ سات دنوں کے دوران مشرق وسطی میں نئے کورونا وائرس کے مثبت ٹیسٹ کی تعداد اوسطا 25،114 یومیہ رہی ہے جو کہ اس سے پچھلے ہفتے کے مقابلے میں تین فیصد زیادہ ہے۔
لیکن اس وائرس کے باعث اموات نسبتا کم رہی ہیں۔ یہ گذشتہ ہفتے سے 19 فیصد  کم ریکارڈ کی گئی ہیں۔

یورپ سب سےزیادہ متاثرہواجہاں ساڑھے3 کروڑ سے زائد افراد متاثرہ ہوئے۔(فوٹو عرب نیوز)

ایران مشرق وسطی کے پورے خطے میں واحد ملک ہے جہاں اس وبائی مرض نے سب سے زیادہ  لوگوں کو متاثر کیا۔
ایران میں14 لاکھ 88 ہزار981 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت ثابت ہوا جس کے باعث 58 868 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ کورونا وائرس کے باعث زیادہ اموات کے لحاظ سے ایران دنیا کا گیارہویں نمبر کا ملک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ عراق میں 6 لاکھ 34 ہزار 539 کورونا کیسز سامنے آئے وہاں پر ہلاکتوں کی تعداد 13 ہزار 140 رہی۔
سعودی عرب میں اب تک کورونا وائرس کے 3 لاکھ 71 ہزار 356 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ سعودی عرب میں اس مرض کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 6 ہزار 415 ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسرائیل میں 7 لاکھ 6 ہزار 416 کورونا مثاثرہ افراد میں سے5 ہزار 233 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
واضح رہے کہ چین میں موجود  ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے دفتر  کی جانب سے  دسمبر 2019  میں کورونا وائرس کی وبا پھوٹنے کی اطلاع دی گئی تھی۔
اس وبائی مرض کی وجہ سے دنیا بھر میں مجموعی طور پر23 لاکھ 53 ہزار534 ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ 10 کروڑ 72 لاکھ 20 ہزار 146افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔
یہ اعداد و شمار جمعرات کو جی ایم ٹی وقت کے مطابق  صبح 8 بجے تک کے ریکارڈ کئے گئے ہیں۔
 

شیئر: