اے ٹی ایم روم میں گیس سیلنڈر رکھنے والا گرفتار
ملزم کی گرفتاری ویڈیو فوٹیج کی مدد سے ہوئی(فوٹو، اخبار 24 )
ریاض میں پولیس ٹیم نے بینک کے ایے ٹیم ایم روم میں گیس سلینڈر رکھنے والے سعودی کوگرفتار کرلیا۔ ملزم کی گرفتاری ویڈیو فوٹیج کی مدد سے کی گئی۔
ریاض پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک بینک کے ایے ٹی ایم روم میں نامعلوم شخص نے گیس سیلنڈر رکھنے کے بعد اس کا وال کھول دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم جائے وقوعہ پرپہنچ گئی جنہوں نے فوری طور پر گیس سیلنڈر کے وال کو بند کرکے سیلنڈر کو وہاں سے ہٹایا بعدازاں اے ٹی ایم روم کو صاف کرانے کے بعد اسے کھول دیاگیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ویڈیو فوٹیج میں ملزم کو گیس سیلنڈر لاتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا۔ ویڈیو کے ذریعے ملزم کی شناخت کی گئی جو سعودی شہری ہے جس کی عمر 50 برس کے قریب ہے۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے متعلقہ ادارے کے سپرد کردیا گیاہے جہاں اس کے بارے میں مزید تحقیقات کی جارہی ہیں تاکہ اس کا سابقہ ریکارڈ دیکھا جاسکے